سرورق » مضامین
بلڈ پریشر پر کنٹرول، عمر میں اضافے کا سبب
نیویارک : ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد اپنے خون کے لیول کو کنٹرول میں رکھ کر اپنی زندگی میں کئی برس کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ امریکی ماہرین طب کی تحقیق کے مطابق جو افراد 4 برس سے ذائد بلڈ پریشر کو کم کرنے کی ادویات استعمال کرتے ہیں ان کا آئندہ 20 برس میں امراض قلب سے ہلاکت کا امکان کافی کم ہو جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی بار یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کا علاج زندگی کو طول دے سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ۔۔۔ مزید تفصیل
روس اور یورپ کا مشترکہ خلائی مشن
ماسکو: روس اور یورپ نے مشتری تک مشترکہ خلائی مشن بھیجنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ اس سلسلہ میں روس کی خلائی ایجنسی ”روس کسموس” اور یورپین خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے سربراہوں کے درمیان ماسکو میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاند کا تحقیقاتی مشن اور مشتری تک خلائی سفر کیلئے تیاریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ روس اور یورپ 5 خلائی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جس میں مشتری تک خلائی سفر کے علاوہ چاند سے مٹی کے نمونوں کا حصول اور سیارہ زہرہ پر لینڈنگ ۔۔۔ مزید تفصیل
کافی پئیں: ذیابیطس سے بچیں
لندن: کافی پینے سے ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں تاہم دوپہر کے کھانے کے وقت کافی پی کر اس سے زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ یورپین نیوٹریشن سٹڈی کے مطابق کافی ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے سے بچاتی ہے۔ ادارے نے اپنے اس سروے کو گیارہ سال پہلے شروع کیا جس میں 69,532 فرانسیسی خواتین کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 41 سے 72 سال کے درمیان تھیں۔ اس عرصہ میں 1,415 کو ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہوئی اور وہ 27 فیصد خواتین جو دن میں کافی کے 3 کپ پیتی تھیں کو ذیابیطس کے ۔۔۔ مزید تفصیل
سونی کا جدید پلے اسٹیشن ویٹا لانچ
ٹوکیو: جاپان کی سونی کارپوریشن نے اپنے جدید پلے اسٹیشن ویٹا کو لانچ کر دیا۔ جدید پلے اسٹیشن ویٹا ہینڈ ہینڈل کونسول جاپان میں لانچ کیا گیا جس کی قیمت 25 ہزار ین سے 30 ہزار ین (320 سے 380 ڈالر) ہے مذکورہ پلے اسٹیشن 5 انچ کے ایل ای ڈی ٹچ سکرین، دو کیمروں، ایک بی پی ایس ریسیور وائے فائے اور تھری جی پر مشتمل ہے۔ اس پلے اسٹیشن کو فروری 2012ء میں امریکہ اور یورپ میں لانچ کیا جائیگا۔
مزید تفصیل
متوازن غذا…جسم صحت مند
اسلام آباد: طبی ماہرین کے مطابق ایک صحت مند انسانی جسم کو یومیہ 2150 کیلوریز (حراروں) اور 65 گرام پروٹینز (لحمیات) کی ضرورت ہوتی ہے جن کے حصول کیلئے متوازن خوراک کا استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ مطلوبہ حراروں اور لحمیات کے حصول کیلئے ایک انسان کے ایک ماہ کے دوران گندم 10 کلو گرام، چاول 2.30 کلو گرام، دالیں 1 کلو گرام چینی 1.50 کلو گرام، چربی اور تیل 1.25 کلو گرام، گوشت 1.30 کلو گرام، دودھ 4.50 کلو گرام اور 10.50 کلو گرام سبزیوں کا استعمال کرنا چاہئے۔ جس سے انسانی ۔۔۔ مزید تفصیل
جیوتی دنیا کی پست قامت خاتون قرار
ناگپور: بھارت کی جیوتی امیگی نے دنیا کی سب سے پست قامت عورت ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ریاست مہارا شٹر کے شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والی جیوتی امیگی اٹھارہ برس کی ہوگئی ہے اور اس کا قد دو فٹ سے بھی کم ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڑ حکام کے مطابق جیوتی کا قد ناپا گیا جو صرف 62.8 سینٹی میٹر ہے جس کے بعد اس کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ جیوتی کے والدین کا کہنا تھا کہ اسکا قد پیدائش کے چار ماہ کے بعد سے ہی بڑھنا بند ہوگیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں ۔۔۔ مزید تفصیل
انٹل کا تائیوانی ادارے سے اشتراک
تائپے : امریکی کمپیوٹر چپ ساز ادارے انٹل نے جدید میموری چپس کی پیداوار کیلئے تائیوان کے تحقیقی ادارے سے اشتراک کر لیا۔ انٹل اور آئی ٹی آر آئی اشتراکی معاہدہ کے تحت کم توانائی استعمال کرنے والے سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کیلئے چپ تیار کرینگے۔ انٹل سے جاری ایک بیان کے مطابق وہ تائیوان کے اعلیٰ ترین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ انڈسٹریل ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آر آئی) کیساتھ مل کر 15 ملین ڈالر کا منصوبہ شروع کرینگے جس کے تحت سپر فاسٹ میموری ٹیکنالوجیز ۔۔۔ مزید تفصیل
ایبولا وائرس کیخلاف ویکسین تیارکرنیکا دعویٰ
سائنس دانوں نے خونی ہیضے کا سبب بننے والے ایبولا وائرس کے خلاف ایک ویکسین تیار کر لی ہے جس کے چوہوں پر کیے گئے تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ اس ویکسین سے خونی ہیضے کے مہلک مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ایبولا وائرس سب سے پہلے انیس سو چھہتر میں دریافت ہوا تھا۔ اس کے نام کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ افریقی ملک زائر اور موجودہ کانگو کے ایبولا نامی دریا سے اخذ کیا گیا ہے۔ ایبولا وائرس اتنا مہلک ہے کہ اس کے شکارنوے فیصد سے زائد افراد لقمہ اجل بن ۔۔۔ مزید تفصیل
دنیا سے مشابہت رکھنے والا سیارہ دریافت
سین جونز۔ ناسا کے سائنسدانوں نے دنیا سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والا سیارہ دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارہ چھ سو سال کی دوری پر واقع ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔ اسے کپلر بائیس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ سیارہ دنیا سے باہر زندگی دریافت کرنے کے کوشش میں ایک پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔ ناسا کے کلپر پروگرام کے سائنسدان ڈگلس ہڈگنز کا کہنا ہے کہ دنیا جیسا سیارہ ڈھونڈنے کی کوشش میں یہ ایک سنگ میل ہے۔
مزید تفصیل
مائیکرو سافٹ کا ونڈوز 8 ورژن تیار
نیویارک : کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8 بیٹا کو فروری میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ بات مائیکرو سافٹ کے قریبی ذرائع نے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق مائیکروسافٹ اپنے مقبول و معروف آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کے نئے ورژن کو فروری 2012ء کے اختتام تک مارکیٹ میں آجائے گا۔ نئے ورژن میں میٹرو اسٹائل نام کا ایک نیا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو بنیادی طور پر ٹیبلیٹ ٹیکنالوجی کے لئے بہترین ہے۔ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لئے ونڈوز کے پرانے ورژن دستیاب رہے گی، تاہم ٹچ ۔۔۔ مزید تفصیل