سرورق » مضامین
پندرہ سال تک چارج رہنے والا موبائل
نیویارک۔ اب ایسا موبائل فون منظرعام پر آنے والا ہے جو 15 سال جی ہاں پندرہ برس تک چارج رہے گا۔ یہ حیرت انگیز فون ایکس پی اے ایل پاورنامی کمپنی تیار کر رہی ہے جسے 15 برس تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔50 ڈالر کے سپارون نامی یہ موبائل ڈبل اے ٹیکنالوجی کی حامل بیٹری کے ذریعے چلتا ہے، جو کہ لیتھیم سے تیار کی گئی ہے، جو اسے مسلسل 15 برس تک چارج رکھنے کے لئے مددگار ہے، یہ ہمارا نہیں کمپنی کا دعوی ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کسی وقت فروخت کے لئے پیش کئے ۔۔۔ مزید تفصیل
محبت میں ناکامی پر دل کے دورے کا خطرہ
نیویارک: ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محبت میں ناکام افراد کو دل کا دورہ پڑنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بات امریکا میں دو ہزار افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے، جن کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ تحقیق کے مطابق دل ٹوٹنے کے ابتدائی دنوں میں دل کو زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے دن یہ خطرہ اکیس گنا زیادہ ہوتا ہے اور پہلے ہفتے کے دوران بھی یہ خطرہ چھ گنا تک زیادہ رہتا ہے۔ ان دکھی دلوں کو دل کے دورے کے علاوہ ۔۔۔ مزید تفصیل
بل گیٹس ارفع کریم کے علاج کیلئے متحرک
لاہور: مائیکرو سافٹ کے ارب پتی مالک بل گیٹس نے دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کے علاج کیلئے ان کے والدین سے رابطہ کر لیا ہے۔ ارفع کے والد امجد کریم رندھاوا کے مطابق بل گیٹس نے فون پر رابطہ کر کے بتایا کہ انہوں نے ارفع کا علاج امریکا میں کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ بل گیٹس نے اپنے ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کر دی ہے کہ ارفع کے علاج کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں جائیں۔ بل گیٹس کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے پاکستانی ڈاکٹرز سے بھی ۔۔۔ مزید تفصیل
کینو: حیاتین، لحمیات اور فولاد کے حصول کا بہترین ذریعہ
اسلام آباد: کینو حیاتین، لحمیات اور فولاد کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ جدید غذائی تحقیق کے مطابق یہ پھل منہ، جلد، پھیپھڑوں، چھاتی اور معدے کے کینسر، گردوں کی پتھری سے بچائو میں بھی مدد گار ہے۔ ایک صحت مند انسان کیلئے مطلوب وٹامن سی سو فیصد کینو کھانے سے حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کینو وٹامن اے، بی، امینو ایسڈ، زنک، میگنیشیم، کلورین، پوٹاشیم، فولک ایسڈ، کیلشیم، آیوڈین، فاسفورس، سوڈیم کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ۔۔۔ مزید تفصیل
پاکستان گوگل پر محمد ۖسرچ کرنیوالا بڑا ملک
اسلام آباد: پاکستان دو ہزار گیارہ کے دوران دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر محمد ۖ اور قرآن کا لفظ سرچ کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مقابلے میں پاکستانیوں نے گزشتہ برس محمد ۖ کے لفظ کو سب سے زیادہ سرچ کیا اور پانچ پاکستانی شہر اولین پوزیشن پر رہے۔ اسی طرح دیگر دنیا کے مقابلے میں پاکستان سے گوگل پر لفظ قرآن کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور شہروں کے حوالے سے کراچی، اسلام آباد اور لاہور دنیا بھر کے شہروں میں سرفہرست ۔۔۔ مزید تفصیل
چین کا پہلا تھری ڈی چینل متعارف
بیجنگ : چین نے اپنی کامیابیوں کے سفر کا ایک اور سنگ میل اس وقت طے کرلیا جب وہاں پہلے تھری ڈی ٹی وی چینل نے کام شروع کر دیا۔ چین کے سرکاری ٹی وی چینل سمیت بیجنگ، تیان جن، شنگھائی، جیانگ سو اور شینزن کے 5 چینلز کے زیر اشتراک پہلے تھری ڈی چینل کی آزمائشی نشریات شروع کی گئی ہے۔ باضابطہ طور پر اس کا آغاز چین کے نئے سال یعنی 23 جنوری سے کیا جائے گا۔ اس چینل پر روزانہ ساڑھے 13 گھنٹے کی نشریات نشر کی جائے گی جنھیں لوگ تھری ڈی ٹیلیویژن سیٹس پر دیکھ سکیں گے۔
مزید تفصیل
مختصر ترین کمپیوٹر جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا
لندن۔ ایک برطانوی کمپنی نے دنیا کا سستا اور مختصر ترین پرسنل کمپیوٹر ایجاد کر لیا ہے جس کی قیمت صرف پچیس ڈالر ہے۔ محض ایک کریڈٹ کارڈ کے حجم کے برابر پی آئی رسپ بیری نامی کمپیوٹر جنوری دو ہزار بارہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ دنیا کے اس سب سے چھوٹے اور سب سے سستے کمپیوٹر کا وزن صرف پینتالیس گرام ہے جس میں ایک سو اٹھائیس سے لے کر دو سو چھپن ایم بی ریم کے ساتھ سات سو میگا ہرٹز کا پروسیسر اور یو ایس بی پورٹس بھی موجود ہیں جبکہ اسے آ پریٹنگ سسٹم ۔۔۔ مزید تفصیل
برازیل، دو سر کے حامل صحت مند بچے کی پیدائش
برازیلیہ: برازیل میں دو سر کے حامل صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے دونوں دماغ کام کر رہے ہیں اور اب ڈاکٹر اس بات کا جائزہ لے رہے کہ کس طرح ایک سر کو جدا کیا جائے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے بچے اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب جڑواں بچوں میں سے ایک پیدا ہونے سے پہلے نشوونما نہ پاسکے۔ کرسمس کے موقع پر پیدا ہوئے اس بچے کو مسیح اور ایمانوئل کا نام دیا گیا ہے جس کی ریڑھ کی بھی دو ہڈیاں ہیں مگر دل ایک ہی ہے۔ ساڑھے چار کلو وزنی بچے کی پیدائش آپریشن سے ممکن ہوئی۔ ۔۔۔ مزید تفصیل
بائیس دسمبر سال کا سب سے چھوٹا دن
اسلام آباد: سردیوں میں راتیں لمبی اور دن تو چھوٹے ہوتے ہیں لیکن بائیس دسمبر بروز جمعرات اس سال کا سب سے چھوٹا دن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج طلوع آفتاب 7 بج کر 6 منٹ پر جب کہ غروب آفتاب کا وقت 5 بج کر 7 منٹ ہے۔ سال کے سب سے چھوٹے دن کا دورانیہ 10 گھنٹے ایک منٹ ہے۔ جب کہ 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنا شروع ہو جائے گا اور راتیں چھوٹی ہوتی جائیں گی۔
مزید تفصیل
چین غیر ملکی سیارچے زمینی مدار میں بھیجے گا
بیجنگ: چین اگلے سال کمرشل بنیاد پر 5 غیر ملکی مواصلاتی سیارچے زمینی مدار میں بھیجے گا۔ یہ بات چین کی ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کی ذیلی کمپنی چائنا گریٹ وال کے صدر نے مقامی خبر رساں ادارہ کو بتائی۔ چائنا گریٹ وال کمپنی نے رواں سال پاکستان کا پاک سیٹ ون آر سیارچہ کامیابی سے زمینی مدار میں بھیجا تھا۔ سی جی ڈبلیو کمپنی کے صدر ین لی منگ نے بتایا کہ کمپنی رواں سال تجارتی بنیادوں پر خلاء میں روانہ کر رہی ہے جس میں لکسمبرگ کی سمندری حدود ۔۔۔ مزید تفصیل