سرورق » مضامین

ذہنی دباؤ سورائسس کا بڑا سبب

لاہور: مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسر حکیم قاضی ایم اے خالدنے کہا ہے کہ مختلف طبقات اور علاقوں میں جلدی امراض کی شرح مختلف ہے۔ تاہم سورائسس (چنبل) خارش اور کیل مہاسوں کا مرض تمام طبقات میں یکساں ہے۔ یہ باتیں انہوں نے ورلڈ سورائسس ڈے کے حوالے سے آگہی مہم کے آغاز پر”ہیلتھ پاک” کے زیر اہتمام جلدی امراض کے موضوع پر لیکچر کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی دباؤ سورائسس کی بڑی وجہ ہے۔ جلدی امراض کا تناسب ۔۔۔  مزید تفصیل

امریکا کا گوگل پر ویڈیوز ہٹانے کیلئے دباؤ

واشنگٹن: امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے مظالم چھپانے کے لئے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے تحت چلنے والی ویڈیو سائٹ یوٹیوب سے ویڈیوز ہٹانے کے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ یہ بات گوگل کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت یا پولیس کی جانب سے ویڈیوز ہٹانے کی درخواستوں میں ستر فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کی جانب سے گوگل پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ یوٹیوب پر موجود ایسی ویڈیوز کو ہٹائے ۔۔۔  مزید تفصیل

شلغم کا استعمال جگر کو طاقتور بناتا ہے

لندن:شلغم سدا بہار سبزی تو ہے لیکن ماہرین کے مطابق اس موسم میں شلغم کا سلاد گرم مسالے یا سیاہ مرچ کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔ شلغم چھوٹا ہو یا بڑا غذائیت کے اعتبار سے دونوں میں کوئی فرق نہیں اس سبزی میں وٹامن سی کا خزانہ پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پروٹین ، فاسفورس ، فولاد اور وٹامن ایچ اور اے بھی اس سبزی میں پائے جاتے ہیں جو جسم اور بینائی کی کمزوری دور کرتے ہیں۔  شلغم غذا اور دوا دونوں صورتوں میں استعما ل کیا جاتا ہے۔ یہ جگر کو طاقت ور بناتا ہے اور ۔۔۔  مزید تفصیل

ملکر کھائیں…تندرست اورتوانا رہیں

اسلام آباد: غذائی ماہرین نے کہا ہے کہ جو بچے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں وہ سمارٹ اور صحت مند رہتے ہیں۔ امریکی ماہرین نے اس حوالے سے کی گئی 17 گزشتہ تحقیقات کا جائزہ لیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جو بچے اور نوجوان اپنے والدین کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں وہ بچے موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے اور تندرست و توانا رہتے ہیں۔ والدین کو اس حوالے سے بچوں پر دھیان دینا چاہیے ان کے کھانے پینے اور دن بھر کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا چاہیے اور یہ سوچنا چاہیے ۔۔۔  مزید تفصیل

فیس بک کا استعمال، انسانی دماغ پر اثرات

لندن : سماجی رابطوں کی ویب سائٹس آج کے دور میں تقریباً ہر دوسرا شخص استعمال کرتا ہے مگر ایک نئی تحقیق میں یہ بات فیس بک اکاﺅنٹ میں زیادہ دوست بنانے والوں کے دماغ کم تعلق بنانے والوں کے مقابلے میں مختلف ہوتے ہیں۔ یہ سائنسی تحقیق لندن کالج یونیورسٹی کے زیر تحت ہوئی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ فیس بک میں بہت زیادہ دوست بنانے  والے حقیقی زندگی میں سماجی رابطوں سے گھبراتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق یہ ویب سائٹس انسانی دماغ کے مختلف حصوں کو تبدیل کر دیتی ہیں ۔۔۔  مزید تفصیل

ورلڈ سولر چیلنج چیمپئن شپ، جاپانی ٹیم کی برتری

ٹوکیو: جاپان کی ٹیم ٹوکائی نے ویولیا ورلڈ سولر چیلنج چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں برتری حاصل کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں شمسی توانائی کے ساتھ چلنے والی گاڑیوں کی ریس سٹیٹ سکوائر سے ریس شروع ہوئی جہاں لوگوں کی ایک بڑی موجود تھی۔ ریس میں دوسرے دن کے مقابلے میں ٹوکائی ٹیم کے ڈرائیورز نے شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی۔ ایونٹ میں بیس ممالک کی سینتیس کاریں حصہ لے رہی ہیں۔  مزید تفصیل

پروٹین …اچھی صحت کی بنیاد

لندن: عالمی ماہرین طب نے کہا ہے کہ جسم کی توانائی میں اضافے اور وزن میں کمی کیلئے پروٹین سے بھر پور غذائوں کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی ماہرین نے اپنی تازہ تحقیق میں کہا کہ پروٹین بھوک کا احساس کم کرکے اچھی صحت کی بنیاد رکھتے ہیں اور پروٹین سے بھرپور غذائیں زیادہ کھانے سے بھوک کم ہوتی ہے۔ غذا میں انڈے’ گوشت’ دودھ’ دہی اور ہرے پتوں والی سبزیوں کو شامل کرنے سے جسم کو ضروری توانائی حاصل ہوتی ہی اور بھوک کا زیادہ احساس ۔۔۔  مزید تفصیل

نیا گیجٹ آئی فون فور ایس متعارف

نیویارک: ایپل کمپنی کا جدید موبائل گیجٹ آئی فون فور ایس امریکا، برطانیہ اور دیگر ملکوں میں متعارف کرا دیا گیا۔ پہلا خریدار بننے کی خواہش لئے سیکڑوں منچلوں نے رات سڑکوں پر گزاری۔ نیویارک میں سب سے پہلے خریدار بروکلین کے ٹونی فرمین تھے۔ انہوں نے مین ہٹن اسٹور کھلنے سے دس گھنٹے پہلے ہی ڈیرے ڈال لئے تھے۔ صبح آٹھ بجے ایپل کمپنی کے ملازمین نے کاونٹ ڈاون کے ساتھ خریداروں کا بھر پور استقبال کیا اور پہلے خریدار کیلئے تالیاں بجائیں۔ آئی فون فور ایس پچھلے ۔۔۔  مزید تفصیل

ادویات کا استعمال…بال گرنے کا سبب

لندن :طبی ماہرین نے کہا ہے کہ مختلف امراض کی دواؤں کا استعمال بھی بال گرنے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے ۔ طبی جریدے میں شائع ہونے  والی رپورٹ میںطبی ماہرین نے کہا ہے کہ بال گرنے کی بڑی وجہ مختلف امراض کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات ہیں۔ ان میں چہرے کے دانوں کو کنٹرول کرنے کی دوا’ بلند فشار خون’ خون پتلا کرنے’ ڈپیریشن دور کرنے کی دوائیں شامل ہیں۔ دوا کا استعمال کم کرکے بال گرنے کے مسئلے پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ جسم میں فولاد کی ۔۔۔  مزید تفصیل

پاکستان کی خاتون سائنسدان کیلئے 5 ہزار امریکی ڈالر

کوالالمپور ۔ سائنس کے شعبہ میں نمایاں تحقیق پر پاکستان کی خاتون سائنسدان نے 5 ہزار امریکی ڈالر کا انعام حاصل کر لیا۔ کراچی یونیورسٹی کے عالمی سینٹر برائے کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنسز کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلہ میں گزشتہ روز کوالالمپور ملائیشیا میں خواتین کی سائنس اینڈ انجینئرنگ میں کردار پر عالمی سمپوزیم کے دوران خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں کراچی یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین کو کیمسٹری کے شعبہ میں نمایاں ۔۔۔  مزید تفصیل