سرورق » معلومات عامہ

نمک سے کمپیوٹر ڈیٹا اسٹوریج میں اضافہ ممکن

نمک سے کمپیوٹر ہارڈڈسک کی ڈیٹا ااسٹوریج صلاحیت میں چھ گنا اضافہ کیاجا سکتا ہے۔ سنگاپور کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا عمل دریافت کیا ہے جو کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک کے ڈیٹا اسٹوریج کو ایک عام باورچی خانے کے نمک کے استعمال سے چھ گنا اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس عمل میں کمپیوٹر کے موجودہ ماڈل کی کسی ہارڈ ڈسک کی ڈیٹا ریکارڈنگ میں 3.3 ٹیرابٹس فی مربع انچ تک اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم یاد رہے کہ انفارمیشن کی اکائی ٹیٹرابٹس(TB)ایک ہزار گیگابٹس یا دس ۔۔۔  مزید تفصیل

بلیک بیری کے بعد ایپل صارفین بھی پریشان

سان فرانسسکو: بلیک بیری کی سروس تو بحال ہوگئی، لیکن دنیا بھر کے صارفین کو ایپل سے شکایات پیدا ہوگئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ آئی فون کا نیا ماڈل ڈاون لوڈنگ نہیں کر رہا۔ ایپل نے چند روز پہلے آئی فون کے نئے ماڈل فور ایس کو لانچ کیا تھا، لیکن اس کے لاکھوں صارفین کا کہنا ہے کہ ایپل، آئی پوڈ ٹچ اور آئی پیڈ کی ڈاون لوڈ اسپیڈ بہت ہی کم ہے اور اکثر تو ڈاون لوڈنگ ہی نہیں ہو پاتی۔ ٹوئیٹر پر ایپل کے ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسٹیو جابز کو دنیا سے گئے ابھی چند ہی روز ۔۔۔  مزید تفصیل

سکائی پی: خریداری کی منظوری

برسلز: معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کو یورپی یونین نے ”انٹروائس اینڈ ویڈیو سروس کمپنی سکائی پی” خریدنے کی منظوری دیدی جس کی قیمت 18.5 ارب ڈالر لگائی تھی۔ اس منظوری کے بعد مائیکرو سافٹ کی پوزیشن اس خریداری کیلئے محفوظ ہوچکی ہے۔ یورپین کمیشن نے بتایا کہ اس ضمن میں ہماری انوسٹی گیشن مکمل ہوگئی ہے جس کے مطابق ویڈیو کمیونی کیشن سرگرمیوں میں اس فرم کی کارکردگی نمایاں ہے۔ جس کو مائیکرو سافٹ اپنی ونڈوز لائیو مسینجر میں استعمال کرسکتی ہے۔ کمیشن کے مطابق ۔۔۔  مزید تفصیل

چالیس سالہ پرانا الاؤ آج بھی روشن

اشک آباد : ترکمانستان میں 40سالہ پرانا آگ کا الاؤ آج بھی روشن ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 1971ء میں صحرائے قراقرم کے وسط میں گیس کی تلاش کے دوران بھاری مشینوں کے ذریعے کُھدائی کرتے وقت زمین کے خود بخود دھنس جانے اور پھر وہاں 200فٹ چوڑا گڑھا نمودار ہوا اس گڑھے میں میتھین گیس بھری ہوئی تھی۔ انجینئرزکا خیال تھا کہ گیس کی وجہ سے قریبی گاؤں کے مکینوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس بناء پر انہوں نے آگ لگا کر گیس کو ضایع کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی ۔۔۔  مزید تفصیل

سال دوہزار گیارہ کے تین منفرد حقائق

اسلام آباد: سال 2011ء میں تین حیران کن حقائق ایسے ہیں جو 823 سالہ تاریخ میں کسی اور سال میں نہیں دیکھے جا سکتے۔ ماہ اکتوبر میں ہفتہ، اتوار اور پیر کے ایام 5، 5 بار آ رہے ہیں۔ جو 823 سال بعد کسی سال میں آتے ہیں اور سال کی 4 تواریخ ایسی ہیں جسکی تاریخ، مہینہ اور سال میں ایک کا ہندسہ نمایاں ہے۔ 2011ء کے ماہ اکتوبر میں ہفتہ،اتوار اور پیر کے ایام 5،5 مرتبہ آ رہے ہیں اور ماہرین ایسے سال کو منی بیگزائیر کا نام دیتے ہیں جو 823 سال بعد وارد ہوتے ہیں۔ 2011ء کی ایسی 4 تاریخیں ۔۔۔  مزید تفصیل

ہالینڈ، کار نما سپر بس تیار

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ نے دنیا کی پہلی کار نما سپر بس تیار کر لی ہے۔ ستر لاکھ پاؤنڈ کی لاگت سے بننے والی سپر بس دو سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔ اس میں بیک وقت 23 مسافر سفر کر سکتے ہیں۔ بس کی لمبائی 49 فٹ، چوڑائی آٹھ فٹ اور اونچائی پانچ فٹ پانچ انچ ہے۔ یہ بس متحدہ عرب امارات کے ایک شیخ کے آرڈر پر تیار کی گئی ہے۔ تیاری کے بعد اسے ہالینڈ سے اس کے مالک کے پاس بذریعہ جہاز روانہ کر دیا گیا ہے۔ جہاں یہ بس شیخ کے ذاتی استعمال میں رہے گی۔  مزید تفصیل

کافی ذہنی دباؤ سے بچنے کا ذریعہ

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ چار کپ کافی پینے والے لوگوں کی بہ نسبت کافی نہ پینے والوں کے مقابلے میں کم ذہنی دبا ؤکا شکار ہوتی ہیں۔ ہارورڈ اسکول برائے صحت عامہ کے ماہرین نے بتایا کہ کافی میں استعمال ہونے والی کیفین انسان کے اعصابی نظام کو فعال رکھنے کے لیے سب سے زیادہ مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی میں کیفین کی مقدار اسی فی صد کے قریب ہوتی ہے۔ کافی پینے سے توانائی حاصل ہوتی ہے اور پینے والا خود کو چاق و چوبند محسوس کرنے لگتا ہے۔ فن لینڈ میں کی جانے ۔۔۔  مزید تفصیل

برطانیہ میں کینسر کا نیا طریقہ علاج دریافت

لندن: برطانیہ میں کینسر کا ایک نیا طریقہ علاج دریافت کیا گیا ہے جس کے ذریعے کینسر زدہ پھوڑوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن کے ایک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایسے مریضوں کا علاج طاقتور شعاعوں سے کیا جو مثانے کے غدود کے کینسر میں مبتلا تھے۔ علاج کے بعد یہ مریض زیادہ عرصے تک زندہ رہے اور انہیں درد بھی کم ہوگیا اور اس کے منفی اثرات بھی کم ہوگئے۔ کینسر پر تحقیق کرنے والے برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی اہم اور دور رس ۔۔۔  مزید تفصیل

بیر: حیاتین” ج” کا خزانہ

بیر کا پھل دنیا کے بہت سے ممالک میں پایا جاتا ہے جن میں چین، آسٹریلیا، پاکستان، بھارت اور شام سرفہرست ہیں۔ بیر میں غذائی اعتبار سے حیاتین الف، ب اور ج کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں حیاتین ج کی مقدار ترشاوہ پھلوں سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ بیر کے زمین میں لگائے ہوئے پودے ستمبر میں پیوند کاری کے قابل ہو جاتے ہیں۔ یہ پیوندی پودے نومبر دسمبر اور فروری، مارچ میں کھیت میں لگانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ بیر کے درخت پر اکتوبر، نومبر میں پھول لگتے ہیں اور ۔۔۔  مزید تفصیل

پاکستان میں ایک کروڑ افراد منشیات کے عادی

لاہور ۔ پاکستان میں ایک کروڑ افراد منشیات کے عادی ہیں جبکہ ملک میں منشیات کے عادی لوگوں میں ہر سال 6 لاکھ سے کا اضافہ ہوتا ہے ، میڈیا رپورٹس اور گلوبل آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان سے منشیات سمگلنگ ہوتی ہے جو ہر سال 6900 ٹن افیون اور دوسری منشیات کی چیزیں پیدا کرتا ہے جبکہ دنیا کے بعض ممالک میں بھی منشیات تیار کی جاتی ہے، افیون کو ہیروئن سے تبدیل ہونے سے پہلے ہی کئی ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے جن میں ایران میں ۔۔۔  مزید تفصیل