سرورق » معلومات عامہ

لیپ ٹاپ پر گھنٹوں کام کرنے سے جلد ضائع ہونے کا خطرہ،ماہرین

ورجینا : جدید تحقیق کے مطابق جو لوگ ’لیپ ٹاپ‘ پر گھنٹوں کام کرنے کے عادی ہیں ان کی رانوں کی جلد کے ضائع ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس مرض کو ‘’ٹوسٹڈ سینڈروم‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں جلد کی شکل وصورت کے ساتھ عضو کے عمل میں رکاوٹ بھی آ جاتی ہے۔ حال ہی میں یہ مرض ایک 12 سالہ بچے کو بھی لاحق ہوا جو روزانہ 4 گھنٹے ”لیپ ٹاپ” پر کئی مہینوں سے کام کر رہا تھا۔ ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ لیپ ٹاپ بائیں جانب سے گرم ہو جاتا ہے۔ اس کو استعمال کرنے والے ۔۔۔  مزید تفصیل

پیازکا استعما ل امراض قلب اور کینسر کے خلاف مفید ہے،ماہرین

ہانگ کانگ : ایک حالیہ تحقیق میں انکشا ف ہو ا ہے کہ روایتی ایشا ئی کھا نو ں میں استعما ل ہونے وا لی پیا ز دل کے امرا ض سے بچا ؤ میں نہایت مفید ثا بت ہو تی ہے ۔ ہا نگ کانگ میں کی جا نے والی تحقیق کے مطابق خصوصاً وہ پیاز جو رنگت میں سر خی ما ئل ہو تی ہے خو ن میں چکنا ئی کی مقدار کو کم کر تی ہے ۔ اس تجر با تی تحقیق میں حصہ لینے والے افراد کو چکنا ئی سے بھر پور غذ ا کے استعمال کے بعد سر خ پیا ز کھلا ئی گئی توآ ٹھ ہفتے تک پیاز کے مستقل استعمال سے ان کے خو ن میں چکنا ۔۔۔  مزید تفصیل

بچوں کے صابن اور لوشن بھی ایگزیما کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…بچوں کے لوشن اور صابن اچھی خوشبوتو ضرور رکھتے ہیں تاہم ان کے منفی اثرات بھی ہوسکتے ہیں ۔ حال ہی میں ایک برطانوی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بے بی آئل، لوشن اور صابن نومولود بچوں کی جلد پر سوزش کا باعث بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کامدافعتی نظام انتہائی حساس ہوتا ہے اور ان کی جلد اس قدر نازک ہوتی ہے کہ بعض اوقات ہلکے کیمیکل والی اشیاء بھی سوزش کا باعث بن سکتی ہیں ۔ ان اشیا میں موجود کیمیکل بچوں ۔۔۔  مزید تفصیل

وٹامن کی گولیوں کا زائد استعمال جلد کے کینسر کاممکنہ سبب

پیرس : طاقت بخش وٹامن کی گولیاں بیماریوں کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ فرانسیسی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے حالیہ تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ وٹامن کی گولیاں باقائدگی سے استعمال کرتے ہیں ان میں جلد کے کینسر کی مہلک قسم کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان ادویات میں ایسے اجزا شامل کئے جاتے ہیں جو کینسر کی رسولیوں کی افزائش تیز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ایک یورپین طبی جریدے میں شائع ہونے والی ا س تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین کا کہناہے کہ قدرتی ۔۔۔  مزید تفصیل

نسیان کی بیماری سے دنیا بھر میں ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر

لندن : یورپی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ نسیان کی بیماری دنیا بھر میں تین کروڑ پچاس لاکھ لوگوں پر اثرانداز ہوچکی ہے،جس پر صرف اِس سال600ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئی ہے۔برطانیہ میں قائم تنظیم ‘الزہائیمر ز ڈزایز انٹرنیشنل (اے ڈی آئی)’نے الزہائیمر اور ذہنی پسماندگی کی قسم کی دیگر بیماریوں کو اکیسویں صدی میں صحت اور معاشرے کا قابلِ ذکربحران قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوں جوں لوگوں کی عمریں طویل ہوتی جارہی ہیں، الزائمر، ذہنی پسماندگی کی سب سے ۔۔۔  مزید تفصیل

کام یاب ازدواجی زندگی سمجھوتوں اور برداشت کا مجموعہ ہے،ماہرین

کیوبیک…فارن ڈیسک… کامیاب ازدواجی زندگی سمجھوتوں اور برداشت کا مجموعہ ہے۔ نا امید عشق میں نامیدی ہی ناقابل یقین محبت ‘hopeless’ in hopeless romanticsہے جو ایک کامیاب شادی کا مضبوط بنیاد ہے۔ کینیڈا کے اخبار Montreal Gazette کے مطابق روایتی طور پر دو تہائی آبادی یہ خیال کرتی تھی کہ بہترین اور کامیاب شادی کے لیے دونوں کا آئیڈیل ہونا ضروری ہے جب کہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ روایات اور خاندانی پس منظر کی حامل شادیوں کی نسبت ایسی شادیاں1.5گنا زیادہ علیحدگی کا باعث ہوتی ۔۔۔  مزید تفصیل

گاجر کا جوس حیرت انگیز طبی فوائد کا حامل ہے،تحقیق

لندن :  گاجر کا استعمال بینائی تیز کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا بلکہ اس کے کئی طبی فوائد بھی ہیں ۔گاجر کے جوس کا باقائدہ استعمال ناخن ،بال ، دانت اور ہڈیوں کے لئے انتہائی مفید ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں وٹامن A,BاورE سمیت کئی ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہیں ۔ ماہرین کے مطابق روزانہ گاجر کا جوس پینے سے نہ صرف جگر کا نظام فعال ہوتا ہے بلکہ یہ کینسر کی رسولیوں کی افزائش روکنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ۔۔۔  مزید تفصیل

’ہینڈ سینی ٹائزر‘ کا استعمال عام صابن کے مقابلے میں زیادہ بہتر نہیں

واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…موجودہ دو رمیں جراثیم کُش Liquid صابن استعمال کرنے کا رجحان تیزی سے مقبول ہورہا ہے تاہم امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان Hand Sanitizers اور عام استعمال کے صابنوں میں کوئی اہم فرق نہیں ہے۔ امریکی ریاست ورجینیا کی یونیورسٹی میں عام بیوٹی سوپ اور Liquid Hand Santizers پر کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان ہینڈ سینیٹائزرز سے ہاتھ دھونا کسی عام صابن سے ہاتھ دھونے جیسا ہی ہے کیونکہ اس سے سردی اور نزلہ زکام جیسے وائرل انفیکشنزسے حفاظت ۔۔۔  مزید تفصیل

سبز پتوں والی سبزیاں ذیابیطس کی ٹائپ2سے محفوظ رکھتی ہیں،طبی تحقیق

لندن….سی ایم ڈی …ایک حالیہ تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں کھانے سے ذیابیطس کی ٹائپ2سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف Leicester کے تحت ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز پتیوں والی سبزی کھانے سے ذیابیطس کے رسک میں 14فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ واضح رہے کہ دنیا میں تقریباً 6.4فیصد لوگ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔  مزید تفصیل

سورج کی روشنی چہرے پر جھریوں کا بنیادی سبب ہے، تحقیق

لندن . . . سی ایم ڈی . . . سورج کی شعاعوں کو اب تک وٹامن ڈی کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ سمجھا جاتا تھا لیکن ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سورج کی تیز شعاعیں چہرے کی جلد پر جھریوں کا سبب بنتی ہیں۔برطانیہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق سورج کی روشنی چہرے پر جھریوں میں اضافہ کرتی ہے۔ برطانوی سائنسدانوں تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ گھر سے باہر اور کھلی فضا میں کام کرنے والی خواتین ان خواتین کے مقابلے میں جلد بوڑھی ہوجاتی ہیں جو گھر ۔۔۔  مزید تفصیل