سرورق » معلومات عامہ

چنے:شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے اکسیر

شوگر کے مرض نے آج کل اکثر لوگوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔ شوگر لیول ہائی یا کم ہونے کی شکایت عام ہے، لیکن شوگر کے لیول کو معمولی سی احتیاط کے ساتھ کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اگر صبح نہار منہ پیٹ بھر پانی پی کر خوب سارے چنے کھالیے جائیں اور اس کے بعد جب تک شدید بھوک نہ لگے، کھانا نہ کھایا جائے تو ابتدائی شوگر کے مریضوں اور انسولین یا  شوگر کی گولیاں نہ لینے والے مریضوں کا شوگر لیول کنٹرول ہو سکتا ہے۔ میڈیکل سائنس نے اس نسخے کو اکسیر بیان کیا ہے۔  مزید تفصیل

ہلدی کینسر کے علاج کیلئے موثر

واشنگٹن: امریکی طبی ماہرین نے اپنی ایک تازہ تحقیق میں کہا ہے کہ ہلدی کینسر کے علاج کیلئے ایک موثر ذریعہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں ماہرین طب کی طرف سے جدید تحقیق میں ہلدی کو ایک موثر علاج ثابت کیا گیا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق ہلدی میں موجود اجزاء گردن اور سر میں کینسر پیدا کرنے والے وائرس کا خاتمہ کرتے ہیں۔ جبکہ ہلدی کا استعمال درد میں کمی  کا سبب بھی بنتا ہے۔ اس کے علاوہ پیٹ، معدے، جگر کی اصلاح کیلئے بھی ہلدی انتہائی مفید ہے۔ ماہرین صحت ۔۔۔  مزید تفصیل

دماغ سے نکلنے والی لہروں کو پڑھنے کی ٹیکنالوجی دریافت

واشنگٹن: امریکی سائنسدانوں نے انسانوں کے دماغ سے نکلنے والی لہروں کو پڑھنے اور ان کے خیالات کو الفاظ کی شکل دینے کی ٹیکنالوجی دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی بھی شخص کے بولنے سے پہلے ہی جانا جا سکے گا کہ وہ کیا کہے گا اور کیا کہنا چاہتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے دماغ میں کچھ آلات لگا کر اور ایک کمپیوٹر پروگرام کی مدد سے ایسا ممکن کر دکھایا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج سے یہ امید جاگی ہے کہ مستقبل ۔۔۔  مزید تفصیل

حاملہ عورتوں کیلئے مچھلی بے حد مفید

لندن: سپین کے ماہرین نے اپنی تازہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ دوران حمل مچھلی کا زیادہ استعمال کرنے والی خواتین کے ہاں ذہین اور صحت مند بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔ یونیورسٹی آف گرینڈا اسپین میں نئی کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مچھلی کا تیل دماغ کے خلیوں کو درست کرنے میں ان کا اہم کردار ہوتا ہے، اس تحقیق کا پتہ اس وقت ہوا جب 2000 کے قریب خواتین کے خون کے نمونوں پر تحقیق کی گئی۔  مزید تفصیل

پندرہ پاکستانی سائنسدان فرانس جائینگے

اسلام آباد: اعلیٰ تعلیم کمیشن اورفرانسیسی وظائف کے تحت فرانس میں 9 ماہ تک سائنسی مطالعہ کیلئے پاکستان بھر سے 15 نوجوان سائنسدانوں کا انتخاب کیا گیا جو فروری کے اوائل میں فرانس روانہ ہوں گے۔ فرانسیسی سفارتخانہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان نوجوان سائنسدانوں کا تعلق لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، کراچی، کوہاٹ، کوئٹہ، مردان اور ملتان سے ہے جو فرانس کے بہترین تحقیقی اداروں اور لیبارٹریز میں فارمیسی، بزنس ایڈمنسٹریشن، بائیو  ٹیکنالوجیو ۔۔۔  مزید تفصیل

ہنسی: ذہنی امراض کا علاج

لندن: مسکرانا جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ضروری ہے۔ برطانوی ماہرین نفسیات نے اپنی تازہ تحقیق میں واضح کیا ہے کہ انسان کی جسمانی صحت اور ذہنی حالت ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتی ہیں اور ایک دوسرے پر ان کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان میں سے کسی ایک کی حالت ناساز ہو تو دوسرا بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق ذہنی دبائو کے شکار افراد کو دوائوں سے زیادہ جسمانی سرگرمیوں اور ورزش پر توجہ دینی چاہئے۔ جسمانی سرگرمیاں جن میں ہنسنا اور مسکرانا شامل ۔۔۔  مزید تفصیل

پانی کا زیادہ استعمال، ذیابیطس سے بچائو ممکن

نیویارک: روز مرہ زندگی میں پانی کے زیادہ استعمال سے ذیابیطس جیسی مہلک بیماری سے بچائو ممکن ہے۔ نیویارک یونیورسٹی نے تین ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ایک تحقیق میں شامل افراد جن کی عمریں 30 سے 65 سال کے درمیان تھیں۔ ان تمام افراد کو روزانہ 18 سے 34 اونس پانی پینے کو کہا گیا تھا۔ 800 افراد نے مقررہ مقدار میں پانی نہیں پیا، مقررہ مدت کے بعد ٹیسٹ کرنے پر جن افراد نے مقررہ مقدار میں پانی پیا تھا ان میں 30 فیصد کم خون کے اندر شکر دیکھتے میں آئی تاہم دیگر افراد ۔۔۔  مزید تفصیل

اسٹیم سیلز سے بصارت کی بحالی ممکن

نیویارک : اسٹیم سیلز سے بنیائی سے محروم افراد کی بصارت کی بحالی بھی ممکن ہے۔ بینائی سے محروم افراد کے لئے خوشخبری ہے کہ ماہرین طب نے بصارت کی بحالی کے لئے اسٹیم سیلز کی کامیاب آزمائش کرلی ہے۔ اس سلسلے میں 2 نابینا خواتین پر یہ آزمائشی تجربہ کیا گیا جس سے ان کی بصارت کچھ حد تک بحال ہو گئی ہے۔ امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے زیر تحت ہونے والی اس تحقیق میں پہلی بار  اسٹیم سیلز کو انسانی بصارت کی بحالی کے لئے آزمایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق ۔۔۔  مزید تفصیل

گوگل پلس کے صارفین کی تعداد 9 کروڑ سے تجاوز

نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ گوگل پلس نے اولین 6 ماہ کے اندر 9 کروڑ افراد کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل پلس کی مقبولیت میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور 90 ملین صارفین کی موجودہ تعداد ہمارے اندازے سے بھی زیادہ ہے۔ بیان کے مطابق اس سائٹ کے 60 فیصد صارفین روزانہ کی بنیاد پر اس کا دورہ کرتے ہیں، جبکہ 80 فیصد  ہفتے میں ایک بار ضرور اپنا اکائونٹ دیکھتے ہیں۔ بیان کے مطابق جون 2011میں آغاز کے بعد سے اب تک اس ویب سائٹ ۔۔۔  مزید تفصیل

جو کا ناشتہ صحت کیلئے بہترین

کہتے ہیں کہ اچھا کھانا اچھی صحت کی وجہ بنتا ہے عموما پاکستانی اپنے ناشتے میں بٹر، جیم ، ٹوسٹ اور تیل سے بنی چیزوں سے کرتے ہیں جب کہ کئی ایک بازار سے حلوہ پوری، پراٹھے کھاتے ہیں کیونکہ جلدی کے باعث کھانا بنانے کا وقت نہیں ہوتا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چکنائی اور کیلریز سے بھرپور کھانے دل کیلئے انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اس لیے اپنے صبح کے کھانے کا آغاز  بغیر چکنائی کے غذائیت سے بھرپور چیز جیسے جو سے کریں اس  کے کئی ایک فوائد بھی ہیں اور جس کا ناشتہ ۔۔۔  مزید تفصیل