سرورق » معلومات عامہ

دائمی درد کا سبب بننے والا جین دریافت

لندن: سائنسدانوں نے  جسم میں دائمی درد کا سبب بننے والا جین دریافت کر لیا۔ اس جین کی شناخت کے بعد اب ایسی دوائیں تیار کی جا سکیں گی جو کمر کے پرانے درد کو دور کر سکیں۔ جریدے جرنل سائنس میں شائع مضمون میں یونیورسٹی آف کیمبرج کے تحقیق کاروں نے تجربہ کے دوران   ایچ سی این ٹو جین کو چوہوں کی درد کی نسوں سے نکال لیا۔ اس عمل کے بعد دائمی درد ختم ہو گیا تاہم فوری درد میں آرام نہیں آیا۔ تحقیق کاروں کے مطابق ایسی دوا تیار کرنے کے امکانات ہیں جن کے ذریعہ ان ۔۔۔  مزید تفصیل

منگنی کے بعد طلاق کی انگوٹھی متعارف

نیویارک: منگنی کے لئے مہنگی سے مہنگی انگوٹھیاں تو سامنے آتی رہتی ہیں مگر اب تو طلاق کے لئے بھی ایسی پرتعیش انگشتری طلاق کے لئے بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔ اب صرف بتیس سو امریکی ڈالرز ادا کر کے ہم خود کو دوسروں کے سامنے طلاق یافتہ ظاہر کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے اٹھارہ قیراط سونے سے تیار کردہ طلاق انگوٹھی نے امریکہ میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر دیئے ہیں۔ امریکہ میں متعارف کرائی جانے والی یہ علامتی انگوٹھی امریکی عوام کے خیال میں کاغذی کارروائی ۔۔۔  مزید تفصیل

غیر متوازن غذا:وٹامن اور حیاتین کی کمی

واشنگٹن: امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ غیر متوازن غذا استعمال کرنے سے جسم میں وٹامن اور حیاتین کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ طبی رپورٹ کے مطابق متوازن غذا صحت کی ضمانت ہے، اگر متوازن غذا استعمال نہ کی جائے تو جسم میں ضروری وٹامنز اور معدنیات کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ جسم میں تھکن کے سا تھ بھوک ختم ہو جانا اور آنکھوں کے نیچے حلقے ظاہر ہونا یہ جسم میں ضروری فولاد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ فولاد جسم میں ریڈ بلڈ سیلز اور ہیموگلوبن کا اہم جزو ہے۔ اس کمی کو پورا ۔۔۔  مزید تفصیل

صحت مندانہ طرز زندگی ذیابیطس سے بچا سکتی ہے

نیویارک : ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزن، خوراک، ورزش، تمباکو اور شراب نوشی میں سے کسی ایک چیز کی علت ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے۔ امریکی طبی ماہرین کی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر طرز زندگی صحت مندانہ ہو تو خاندان میں ذیابیطس یا فربہ پن کی تاریخ ہونے کے باوجود لوگ خود کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لوگ اپنے طرز زندگی کو صحت مند بنانے کی طرف توجہ دے کیونکہ اس کا فائدہ وزن کم ہونے اور ذیابیطس ۔۔۔  مزید تفصیل

بار بار ہاتھ دھونا بیماری قرار

نیویارک: صفائی ایک اچھی عادت ہے لیکن یہ بیماری کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ صاف ستھرا رہنا بہت اچھی بات ہے۔ انفلوائنزا سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹر بار بار تاکید کرتے ہیں کہ مؤثر طریقے سے ہاتھ دھوئے جائیں۔ امریکا میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق بغیر کسی سبب کے بار بار ہاتھ دھونا ایک ”ڈِس آرڈر” یعنی بیماری ہے۔ جِس کا شکار سینکڑوں یا ہزاروں نہیں لاکھوں افراد ہیں اور جسے ڈس آرڈر کمپلوسیو آبزور کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر کئی ایک ایسے افراد ہوتے ۔۔۔  مزید تفصیل

مصنوعی خلیے مریض کے جسم میں داخل کرنیکا کامیاب تجربہ

پیرس: فرانس کے طب کے شعبے میں وابستہ ماہرین نے خصوصی طور پر خون کے سرخ خلیے تیار کر کے پہلی بار مریض کے جسم میں داخل کرانے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ تحقیق دس سال قبل شروع کی گئی تھی جس کے نتیجے میں سائنسدان خون کے سرخ خلیے داخل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ایسی صورتحال میں جبکہ خون کے عطیات دینے میں کمی ہو رہی ہے اس دریافت کو کافی اہم قرار دیا گیا ہے۔ اس جدید طریقے سے خون کے سرخ خلیے لامحدود تعداد میں تیار کئے جاسکتے ہیں اور خون کے ۔۔۔  مزید تفصیل

امریکہ میں نومولود بچوں کی اموات میں اضافہ

لندن: دنیا میں نومولود بچوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔ تاہم دنیا کے چالیس ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں امریکہ میں ایک ماہ کے بچے کی ہلاکت کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے دو سو ممالک میں گزشتہ بیس برس کے دوران نومولود بچوں کی اموات کی شرح کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی ہے۔ جس کے مطابق اس عرصے کے دوران بچوں کی اموات کی شرح میں اٹھائیس فیصد کمی آئی ہے۔ مثلاً دو ہزرا نو میں چار ہفتے کے تینتیس لاکھ بچے ہلاک ہوئے، جبکہ انیس سو نوے ۔۔۔  مزید تفصیل

کریلا، ذیابیطس کا موثر علاج

شنگھائی :کریلا ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق کریلا میں انسولین سے مشابہت رکھنے والا مادہ پایا جاتا ہے جس سے خون میں شوگر کی مقدار کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کریلا ٹائپ ٹوقسم کے ذیابیطس کے مریضوں کیلئے شافی علاج ہے۔ شنگھائی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل کی رپورٹ کے مطابق کریلا میں چار انتہائی بائیو ایکٹو اجزاء پائے جاتے ہیں جو ٹائپ ٹو ذیابیطس پر قابو پانے کی افادیت رکھتے ہیں۔ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے افراد کے جسم ۔۔۔  مزید تفصیل

وٹامن اے کی گولیاں صحت کیلئے ناگزیر

لندن : پاکستانی اور برطانوی ماہرین طب نے وٹامن اے کی گولیوں کو صحت کیلئے انتہائی ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال وٹامن اے کی کمی سے ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد بچے متاثر ہوتے ہیں جبکہ 6 لاکھ کے قریب جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ برطانوی اور پاکستانی ماہرین طب نے دو لاکھ سے زائد بچوں پر کی جانے والی 43 سٹڈیز کا بغور جائزہ لینے کے بعد مشترکہ تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ وٹامن اے کی گولیاں صحت کیلئے انتہائی ناگزیر ہیں اور ان سے ہر سال چھ لاکھ ۔۔۔  مزید تفصیل

مثبت طرز فکر سے دل کے دورے کے خطرات کم

اسلام آباد :مثبت طرز فکر سے دل کے دورے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دل کے دورے سے تحفظ اور صحت مند رہنے کا راز مثبت طرز فکر میں ہی مضمر ہے۔ مثبت طرز فکر سے متعدی امراض سے بچائو، زخموں کا جلد بھر جانا اور دل کے دورے کی بیماری میں کمی سمیت متعدد  فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ امریکی یونیورسٹی کے طبی محققین نے پچاس سال سے زائد عمر کے 6044 مرد و خواتین کا طبی تجزیہ کیا ہے۔ ان کا مثبت طرز عمل کا ہندسہ 16 پوائنٹس تھا۔ ٹیم نے دو سال ۔۔۔  مزید تفصیل