سرورق » صحت عامہ

پروٹین …اچھی صحت کی بنیاد

لندن: عالمی ماہرین طب نے کہا ہے کہ جسم کی توانائی میں اضافے اور وزن میں کمی کیلئے پروٹین سے بھر پور غذائوں کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی ماہرین نے اپنی تازہ تحقیق میں کہا کہ پروٹین بھوک کا احساس کم کرکے اچھی صحت کی بنیاد رکھتے ہیں اور پروٹین سے بھرپور غذائیں زیادہ کھانے سے بھوک کم ہوتی ہے۔ غذا میں انڈے’ گوشت’ دودھ’ دہی اور ہرے پتوں والی سبزیوں کو شامل کرنے سے جسم کو ضروری توانائی حاصل ہوتی ہی اور بھوک کا زیادہ احساس ۔۔۔  مزید تفصیل

جس کا کام …اسی کو ساجھے

لندن :طبی ماہرین نے کہا ہے کہ معالج کے مشورے کے بغیر وٹامن کی گولیاں صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ بغیر معالج کے مشورے کے وٹامن کی گولیاں یا فوڈ سپلیمنٹ لینا فائدے کے بجائے نقصان کا سبب بنتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق وٹامن صرف اسی صورت استعمال کیا جائے جب جسم میں ان کی کمی ہو۔ بیشتر  افراد یہ جانے بغیر کہ وٹامن کی گولیاں فائدے مند ہیں یا نہیں خود سے خرید کر استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں جو ان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں، خاص طور ۔۔۔  مزید تفصیل

لوبان،ایلو ویرا اور انناس آرتھرائٹس میں قدرت کا عطیہ

لاہور۔ آرتھرائٹس (جوڑوں کے درد) میں لوبان، ایلوویرا اور انناس قدرت کا عطیہ ہیں۔ برصغیر میں پیدا ہونے والا لوبان جوڑوں کے درد کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوا ہے یہ ایک مخصوص درخت سے حاصل ہونے والی خوشبودار گوند ہے جس کو آگ پر جلا کر دھونی دینے کا بھی رواج ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی تحقیق کے مطابق جن مریضوں نے لوبان کو استعمال کیا وہ صرف سات دنوں کے اندر ٹھیک ہو کرچلنے پھرنے کے قابل ہو گئے لیکن نوے روز تک لوبان کے استعمال کے تجربات جاری رکھے گئے۔ ۔۔۔  مزید تفصیل

دمے کا نیا طریقہ علاج

بعض اوقات  دمے کے مریض کو  اتنی تکلیف ہوتی ہے کہ اس کے لیے دو قدم چلنا ہی مشکل ہو جاتا ہے۔دمے کی ایک مریضہ جیول بینٹن کہتی ہیں کہ مجھے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ جب میں سیڑھیاں چڑھ کر اپنے کمرے میں آتی ہوں تو مجھے اپنے ڈریسر سے کچھ دیر ٹیک لگا کر آرام کرنا پڑتا ہے۔دمے کے مریضوں کو عمر بھر کھانسی،سانس لینے میں دشواری اور چھاتی میں تکلیف جیسی علامات کا مقابلہ  کرنا پڑتا ہے۔پال گارب کا تعلق امریکہ میں  امراض پر تحقیقی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ۔۔۔  مزید تفصیل

قوت ارادی معذوری پر قابوپانے کا موثر حل

واشنگٹن :ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کے بعد  اکثر افراد عمر بھر کے لیئے معذروی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ کئی برسوں کی تحقیق کے باوجود فی الحال اس صورت حال کا کوئی موثر علاج دریافت نہیں کیا جا سکا۔  لیکن بعض ایسے افراد ڈاکٹروں کے لیئے بھی امید کیکرن ہیں  جو ایسی چوٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنے پیروں پر کھڑے ہونے میں کامیاب ہوئے اور اب دوسروں کی مدد کر رہے ہیں۔ ایک ایسے ہی شخص کا نام پیٹ رمررفیلڈ ہے۔وہ امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں واقع ایک  طبی امداد ۔۔۔  مزید تفصیل

ہرسال ایک لاکھ افراد تمباکو نوشی سےہلاک ہوتےہیں

کراچی: طبی ماہرین نےکہا ہےکہ ملک میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ افراد صرف تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہوجاتےہیں جبکہ 60 فیصد نوجوان شیشہ کا استعمال کر رہےہیں جس کی وجہ سے وہ سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکےہیں۔ مرض پر قابو پانےکے لئے عوام، این جی اوز اور حکومت کو بھر پور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل الائونس فار ٹوبیکو کنٹرول کےصدر اور آغا خان اسپتال میں شعبہ امراض سینہ کے انچارج پروفیسر جاوید خان، پاکستان چیسٹ سوسائٹی ۔۔۔  مزید تفصیل

گرمیوں میں بھاری ناشتہ کرنے سے گریز کیا جائے

کراچی ۔  ایک تحقیق کے مطابق موسم گرما میں صبح بھاری ناشتہ کرنے سے گریز کیا جائے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایشیائی ممالک میں عام طور پر لوگ صبح بھاری ناشتہ کرنے کے عادی ہیں لیکن یہ ان لوگوں کے لئے مناسب نہیں جو ناشتہ کرنے کے فورا بعد باہر نکلتے ہیں۔ باہر نکلنے کے باعث معدے کو ناشتہ ہضم کرنے کا وقت نہیں ملتا اور معدہ کام کرنا بند کر دیتا ہے اور نظام ہضم کی خرابیاں سامنے آتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق   موسم گرما میں پھلوں کا ہلکا پھلکا صحت بخش ناشتہ کیاجائے تاکہ ۔۔۔  مزید تفصیل

بھنڈی کھانے سے السر اور جوڑوں کے درد میں آرام

لندن – ہری بھری بھنڈی اپنے اندر کتنے فوائد رکھتی ہے اس کا پتا حالیہ تحقیق میں چلا ہے کہ بھنڈی کھانے سے ڈپریشن اور جسمانی کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھنڈی کھانے سے السر اور جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے ۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گلے کی خرابی بھی بھنڈی کھانے سے دور ہوجاتی ہے ۔ بھنڈی وہ واحد سبزی ہے جواپنے اندر وٹامن سی کی بڑی مقدار رکھتی ہے اور بھنڈی کا زیادہ استعمال کرنے سے کولیسٹرول بھی کنٹرول ۔۔۔  مزید تفصیل

ریڈ میٹ کے ا ستعمال سے کینسرکے خطرات زیادہ

نیویارک – وائٹ میٹ تو اکثر لوگوں کو پسند ہوتا ہے لیکن حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائٹ میٹ کے مقابلے میں ریڈ میٹ کا استعمال کینسر کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے ۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کینسر میں کی جانیوالی اس تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ وہ افراد جو ریڈ میٹ کا استعمال تواتر سے کرتے ہیں ان کے اندر مختلف بیماریوں کیخلاف مدافعت کا عنصر کم ہوجاتا ہے ۔ اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ریڈ میٹ کا استعمال دل کے ۔۔۔  مزید تفصیل

مردانہ ہارمون کی کمی، ہارٹ اٹیک کا باعث

لندن ۔ جدید طبی تحقیق کے مطابق مردانہ ہارمون ٹیسٹی سیرون کی بلند سطح مردوں کو ہارٹ اٹیک کے خطرے سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس تحقیق میں شامل دو ہزار سے زیادہ مردوں میں اس ہارمون کی مقررہ سطح سے کم مقدار کے باعث دل اور شریانوں کی بیماریاں سامنے آچکی ہیں، ایسے مردوں کی تعداد 930تھی جوگذشتہ 7 سالوں میں ایک یا دو دفعہ ہارٹ اٹیک سے دوچارہوچکے تھے۔ پروفیسرکیون چانیرنے یہ تحقیق رائل ہیلامیشائر ہسپتال شیفلڈ میں مکمل کی۔ انہوں نے کہا کہ دوران مانیٹرنگ کم ہارمونز ۔۔۔  مزید تفصیل