سرورق » بیوٹی ٹپس
نرم و ملائم جلد
آپ جب لوگوں سے ملتے ہیں تو سب سے پہلے نگاہ آپ کے چہرے پر پڑتی ہے، دیکھنے والوں کے اندرونی احساسات اور تاثرات کیا ہوں گے؟ یہ تو اللہ ہی جانتا ہے لیکن جب آپ کی جلد کھردری ہو، آپ کے چہرے پر داغ دھبے ہوں تو احساس کمتری کا شکارہونا ایک فطری عمل ہے جب تک آپ کی جلد نرم و ملائم اور داغ دھبوں سے پاک نہیں ہوتی اس وقت تک آپ ذہنی پریشانی سے دو چار رہتے ہیں۔ پہلے زمانوں میں دیسی ٹوٹکوں کا ہی سہارا لیا جاتا ہے لیکن اب تو سائنسی ترقی کے باعث نئے نئے طریقے استعمال ۔۔۔ مزید تفصیل
آئی شیڈو
آئی شیڈو کے انواع و اقسام کے رنگ ہیں دو یا تین رنگوں کے شیڈو لگائے جاتے ہیں۔ آئی شیڈو کے علاوہ آنکھوں کے میک اپ کا اہم جزو چند چیزیں اور بھی ہیں مثلاً آئی برو پنسل، مسکارا وغیرہ۔ آئی شیڈ آئی شیڈ مختلف اقسام کے ہوتے ہیں مثال کے طور پر جمے ہوئے پاﺅڈر کی شکل میں، کریم کی طرح اس کے علاوہ خشک پاﺅڈر کی صورت میں اور پنسل کی قسم کے آئی شیڈ بنائے جاتے ہیں۔ جس طرح یہ آئی شیڈو مختلف النوع ہوتے ہیں اس طرح ان کے لگانے کی ترکیب بھی مختلف ہوتی ہے اور ہر آئی شیڈ کو ۔۔۔ مزید تفصیل
روشن ،اجلی آنکھیں
آنکھیں قدرت کی پیش بہا نعمت ہیں لیکن بعض افراد اس کی صحت مندی پر بالکل دھیان نہیں دیتے جس کی وجہ
سے ان کی آنکھیں جلد خراب ہو جاتی ہیں ۔ آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاء کی طرح بھرپور توجہ چاہتی ہیں ۔ انکی مناسب دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتے ہیں ۔ بلکہ اس سے اعصابی راحت بھی ملتی ہے ۔
آج کے ٹپس کارنر میں آنکھوں کے حوالے سے چند کار آمد ٹوٹکے اور ورزشوں کا ذکر ہے آزما کر دیکھیے آپ نہ صرف اپنی بینائی میں نمایاں فرق محسوس کریں گی بلکہ ۔۔۔ مزید تفصیل
آنکھوں کا میک اپ انداز
کہتے ہیں کہ آنکھیں دل کا دروازہ ہیں۔ جو کچھ دل میں ہوتا ہے آنکھوں سے عیاں ہو جاتا ہے۔ بہت کم ایسے لوگ ہیں جن کی دلی کیفیات آنکھوں سے عیاں نہیں ہو پاتیں ورنہ تو ہمیشہ ہی آنکھیں چغلی کھا جاتی ہیں۔ آنکھیں زندگی کو روشن ہی نہیں رکھتیں شخصیت کا آئینہ بھی ہیں اور چہرے کی خوبصورتی کا ایک اہم سمبل بھی ہیں۔ بعض لوگوں کو قدرت کی طرف سے بے حد حسین آنکھیں عطا ہوتی ہیں اتنی حسین کہ بس دل چاہے کہ دیکھتے ہی رہیں ایسی ہی آنکھوں پر شاعر غزلیں لکھتے نہیں تھکتے اور ۔۔۔ مزید تفصیل
کریم آئی شیڈو
خشک جلد والی خواتین کیلئے بہترین ہوتا ہے اسے بھی اسفنج کے ذریعے لگانا چاہئے خشک پاﺅڈر والا آئی شیڈ عموماً تیز اور چمکیلے، رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے اسلے لگانے کیلئے بھی اسفنج ہی استعمال کرنا چاہئے۔ دیر پا نتائج کیلئے اپنے ہاتھ کی پشت کو ہلکا سا گیلا کر کے برش کو ہاتھ پر رگڑیں اور پھر برش کو آنکھوں کے اوپر پپوٹوں پر آہستگی سے ملیں۔
مزید تفصیل
آنکھیں اور کاجل پنسل
سیاہ نرم پنسل آنکھوں پر خوشگوار اثر ڈالتی ہے خشک اور ملی جلی دونوں جلد کیلئے آئی پنسل مناسب ہے۔
آئی پنسل جسے عرف عام میں کاجل کی سلائی یا پنسل بھی کہا جاتا ہے اس کو لگانے کا بہت سادہ اور آسان طریقہ کار ہے۔ آئی پنسل آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے خطوط کو بھی مختلف انداز سے سنوارتی ہے آئی پنسل سے آنکھوں کے گرد ہلکی سی لائن لگائیں اور اس کے بعد برش سے آئی لائنز لگائیں۔
مزید تفصیل
مسکارا ضروری ہے
پلکیں خواہ گھنی ہو یا ہلکی مسکارا دونوں کیلئے ضروری ہے۔ مسکارا بھی مختلف رنگوں اور شیڈز میں ملتا ہے۔ مسکارا خریدتے وقت آپ اپنی پلکوں کی رنگت کا خیال رکھئے یعنی مسکارا کا شیڈ آپ کی پلکوں کے شیڈ سے ملتا جلتا ہونا چاہئے۔ سنہری رنگت والی خواتین کیلئے سیاہ رنگت کا مسکارا مناسب نہیں۔ مسکارا لگاتے وقت برش کو زنگ زیگ طریقے سے پلکوں پر پھیرنا چاہئے۔ نیچے کی پلکوں پر مسکارا لگاتے ہوئے آنکھوں کو اوپر کی سمت رکھنا چاہئے۔ تاکہ مسکارا چہرے پر نہ لگ سکے۔ ایک ۔۔۔ مزید تفصیل
ہونٹوں کو خوبصورت بنائیے
ہونٹ ہمارے چہرے کا سب سے بڑا حساس، خوبصورت اور پر کشش حصہ ہیں اور چہرے کی خوبصورتی اور بشاشت اور تازگی میں جو کردار ہونٹ ادا کرتے ہیں وہ چہرے کا کوئی اور عضو نہیں کر سکتا۔ بعض خواتین قدرتی گلابی ہونٹ کالے پڑ جاتے ہیں اور ان پر بال نکال آتے ہیں جن سے ہونٹوں کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے،
اگر چہ ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کیلئے لپ اسٹک استعمال کی جاتی ہے، لیکن ہونٹوں پر سے کالا پن دور کرنے اور بال ختم کرنے کے کئی طریقے بھی موجود ہیں۔ ہونٹوں پر بال نکل آنے ۔۔۔ مزید تفصیل
بالوں کے ماسک گھر پر تیار کریں
عارضہ لاحق ہو جائے تو جسم کے دو حصے ضرور متاثر ہوتے ہیں، اول ناخن یا جلد اور پھر بالوں کا نمبر آجاتا ہے۔وہ یا تو بڑھنے لگتے ہیں یا ٹوٹنے
اور گرنے لگتے ہیں۔ بے انتہا چمک آجاتی ہے یا بے رونقی بڑھ جاتی ہے کسی زمانے میں بڑی بوڑھیاں اسی لمحے ہرڑ آملہ وغیرہ کھلانے سے ساتھ ساتھ رات کو آملہ، سکا کائی اور ریٹھے بھگو کے رکھ دیتی تھیں کہ ان جڑی بوٹیوں کے ٹوٹکے بھی محبت کی چاشنی میں گھل کر اپنا اثر دکھاتے تھے۔ موسم سرما اور خزاں کچھ ایسے قریب قریب آنے والے ۔۔۔ مزید تفصیل
بنانا اسموودی ماسک
بنانا اسمودی کھایا بھی جا سکتا ہے مگر ماسک تیار کرنے کا طریقہ نوٹ کر لیں۔ ایک انڈے میں شہد اور کیلا ملائیں اور تین کھانے کے چمچ تازہ دودھ اور پانچ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل ملائیں۔ اس ماسک کو آدھا گھنٹہ لگائے رکھنا کافی ہو گا اور پھر نیم گرم پانی سے صاف کریں بعد میں شمپو کریں۔ دہی کا ماسک انڈے کی سفیدی میں دہی ملا کر پھینٹیں اور صرف 15 سے 45 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر شیمپو کر لیں۔ نرم کیلے اور بادام کا ماسک ایسی خواتین جن کے بال خشک رہتے ہوں اور سردیوں ۔۔۔ مزید تفصیل