سرورق » مضامین
اُبلا پانی۔ یرقان سے بچائو
ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پانی ابال کر استعمال کرنے سے یرقان سمیت پانی سے ہونے والی تمام بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ یرقان سے بچائو کی حفاظتی تدابیر اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحمید اور ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ یرقان کی پانچ اقسام ہیں جن میں اے بی سی ڈی اور ای شامل ہیں۔ یرقان اے اور ای گندے پانی کے استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
ڈاکٹر عبدالحمید نے کہا کہ یرقان کی علاقات میں جسم میں ہلکا درد ہونا’ ۔۔۔ مزید تفصیل
بے خوابی کا علاج، مصروف زندگی
اسلام آباد: بے خوابی کے علاج کیلئے متاثرہ شخص کو اپنے اردگرد کے ماحول کو اچھا اور خود کو معمولات زندگی میں مصروف رکھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ماہر نفسیات عائشہ موکم قریشی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے خوابی کی کئی اقسام ہیں جیسے ابتدائی اور مختصر جزو وقتی بے خوابی، وقفے وقفے سے نیند کا نہ آنا بے خوابی کی انتہائی شدید صورتحال ہے جس کے دوران مریض معمول کے سونے کے وقت میں کبھی صحیح طرح سے نہیں سوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بے خوابی کا علاج ہر شخص کیلئے ۔۔۔ مزید تفصیل
روزہ دماغی امراض سے بچائو
واشنگٹن: امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزے دماغی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ امریکی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ تحقیق کے مطابق مختلف دورانیے کے روزے رکھنے سے انسانی دماغ کی قوت بڑھتی ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہفتے میں دو یا تین دن کھانے سے گریز کرنے سے دماغ الزائمر، پارکنسن اور دوسری بیماریوں کے خلاف لڑائی میں خاطر خواہ قوت مدافعت کا مظاہرہ کرتا ہے۔
مزید تفصیل
نرم و ملائم جلد
آپ جب لوگوں سے ملتے ہیں تو سب سے پہلے نگاہ آپ کے چہرے پر پڑتی ہے، دیکھنے والوں کے اندرونی احساسات اور تاثرات کیا ہوں گے؟ یہ تو اللہ ہی جانتا ہے لیکن جب آپ کی جلد کھردری ہو، آپ کے چہرے پر داغ دھبے ہوں تو احساس کمتری کا شکارہونا ایک فطری عمل ہے جب تک آپ کی جلد نرم و ملائم اور داغ دھبوں سے پاک نہیں ہوتی اس وقت تک آپ ذہنی پریشانی سے دو چار رہتے ہیں۔ پہلے زمانوں میں دیسی ٹوٹکوں کا ہی سہارا لیا جاتا ہے لیکن اب تو سائنسی ترقی کے باعث نئے نئے طریقے استعمال ۔۔۔ مزید تفصیل
چین انسان بردار خلائی مشن خلامیں بھیجے گا
بیجنگ:چین رواں سال موسم گرما میں اپنا اگلا انسان بردار خلائی مشن خلاء میں بھیجے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ 2003ء کے بعد چین کا اچھوتا انسان بردار خلائی مشن ہو گا۔ اس سے پہلے چین کے خلاء باز یانگ لیوی نے زمین کے گرد 14 مرتبہ چکر لگایا تھا۔ چین کے خلائی پروگرام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خلاء میں بھیجے جانے والے خلائی مشن میں تین افراد کو بھیجا جائے گا جہاں پر خصوصی خلائی سائنس کے حوالہ سے تجربات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چین 2020ء تک خلاء میں ۔۔۔ مزید تفصیل
تین لاکھ افراد سالانہ ٹی بی کا شکار
ٹی بی قابل علاج مرض ہے، اگر پابندی سے علاج کیا جائے تو اس مرض پر بہت جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔ دنیا میں ایک تہائی لوگ ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں ۔ دنیا میں نو ملین لوگ سالانہ ٹی بی مرض کے شکار ہوجاتے ہیں جبکہ پاکستان میں سالانہ تین لاکھ افراد ٹی بی کے شکار ہو جاتے ہیں۔ ٹی بی ایک وائرس ہے جو سانس لینے کی ذریعے انسان کے سینے میں داخل ہو کر زخم بنا دیتا ہے اور مریض ٹی بی کا شکار ہو جاتا ہے۔ ٹی بی کی کئی اقسام ہیں جن میں دماغی ، ہڈیوں اور پھیپھڑ وں کی ۔۔۔ مزید تفصیل
نیپرا کی آفیشل ویب سائٹ ہیک
لاہور: نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی، ویب سائٹ پر ہیکر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اگلا ٹارگٹ کرپٹ ادارے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو نیپرا کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی۔ نامعلوم ہیکر نے ویب سائٹ پر انگریزی فلموں کے ٹریلر جاری کر دیئے جبکہ ویب سائٹ پر ہیکر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اگلا ٹارگٹ کرپٹ ادارے ہیں۔
مزید تفصیل
زیادہ کھانا۔ یادداشت کھونا
واشنگٹن: کم عمری میں حد سے زیادہ کھانے کے نتیجہ میں بڑھاپے میں یادداشت کھونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ امریکیواشنگٹن: کم عمری میں حد سے زیادہ کھانے کے نتیجہ میں بڑھاپے میں یادداشت کھونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ ایسے لوگ جو روزانہ 2100 سے زائد کیلوریز پر مشتمل غذاء لیتے ہیں ان میں ایسے لوگوں کی نسبت بڑھاپے میں بیماری میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں جو روزانہ 1500 کیلوریز تک غذاء لیتے ہیں۔ ۔۔۔ مزید تفصیل
موٹاپا مستقبل میں صحت کے حوالے سے بڑا چیلنج
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا موٹاپا مسقبل میں صحت عامہ کے لئے بڑا چیلنج ہو گا۔ تیسری دنیا کے ممالک سمت دنیا میں موٹاپا، ذیابیطیس، سرطان اور دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ماضی میں سمجھا جاتا تھا کہ یہ بیماریاں امیروں یا کھاتے پیتے لوگوں کی ہوتی ہیں لیکن اب غریب یا درمیانی آمدنی والے افراد بھی اکثر موٹاپے یا دل کے امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس لئے آنے والے دنوں میں یہ بیماریاں زندگی کیلئے بڑے خطرہ ہو گا۔ ۔۔۔ مزید تفصیل
اسرائیل کو انٹرنیٹ پر صلیبی جنگ کی دھمکی
تل ابیب: کمپیوٹرز ہیکرز کے ایک نامعلوم گروپ نے اسرائیل کو انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت کا انٹرنیٹ سے خاتمہ کرنے کے لیے صلیبی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ رات انٹرنیٹ ویب سائٹ یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی ایک ویڈیو میں نامعلوم افراد کے نام سے کمپیوٹر ہیکرز کے ایک گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت انسانیت کے خلاف سنگین مظالم میں ملوث ہے اس لئے اس کیخلاف ایک صلیبی جنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے اسرائیلی ۔۔۔ مزید تفصیل