سرورق » معلومات عامہ » امریکہ میں نومولود بچوں کی اموات میں اضافہ

امریکہ میں نومولود بچوں کی اموات میں اضافہ

لندن: دنیا میں نومولود بچوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔ تاہم دنیا کے چالیس ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں امریکہ میں ایک ماہ کے بچے کی ہلاکت کا خطرہ بہتnew born baby in hospital زیادہ ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے دو سو ممالک میں گزشتہ بیس برس کے دوران نومولود بچوں کی اموات کی شرح کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی ہے۔ جس کے مطابق اس عرصے کے دوران بچوں کی اموات کی شرح میں اٹھائیس فیصد کمی آئی ہے۔ مثلاً دو ہزرا نو میں چار ہفتے کے تینتیس لاکھ بچے ہلاک ہوئے، جبکہ انیس سو نوے میں یہ تعداد چھیالیس لاکھ کے لگ بھگ تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افریقی ممالک میں نومولود بچوں کی اموات کی شرح کم کرنے کے لئے کوششیں سست روی کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں کے اندر اینٹی بائیوٹکس ادویات اور بچاؤ کے دیگر اقدامات کی شرح کی بدولت دنیا بھر میں بچوں کی دو تہائی اموات کو روکا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومولود بچوں کی اموات کی شرح میں کمی اچھا امر ہے لیکن تین سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کی اموات میں اس عرصے کے دوران چالیس فیصد کمی ہوئی ہے، جو کہ کافی بڑا فرق ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں نومولود بچوں کی اموات کے حوالے سے بھارت سب سے آگے ہیں جہاں ہر سال نو لاکھ بچے ہلاک ہوتے ہیں، جس کے بعد نائیجریا، پاکستان، چین اور جمہوریہ ری پبلک آف کانگو ہیں۔

اس پر تبصرہ کریں